حمزہ طارق دھاریوال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے
چونڈہ (نامہ نگار) راشد محمود المعروف پا مودا کراچی والے کے بھانجے حمزہ طارق دھاریوال نہایت خوشیوں کے ماحول میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
تقریبِ نکاح میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈیرہ دار حاجی خالد محمود دھاریوال، بنک مینجر محمد عامر اسلم دھاریوال، سابق چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی ،ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر بابر نذیر، عدیل طارق بحرین ، ڈاکٹر عثمان بیگ، مشتاق زرگرسیالکوٹ ، شاہد اصغر زرگر ،عتیق الرحمن مغل، عمران بلو، محمود بلاّ، عادل اسلم دھاریوال، پروفیسر عبدالرحمن دھاریوال، زاہد بُھلر سیالکوٹ ، ساجد دھاریوال، حسیب مغل اور محمد رمضان ،جمشید اشرف دھاریوال ، عبیر بابر کراچی ،عبداللہ الیاس خان ، عرفان یونس دھاریوال ، بابر محمود مرحوم ، وقاص باجوہ ،حافظ فیاض باجوہ کی فیملی ، ٹیلر ماسٹر ابرار دھاریوال شامل تھے۔
شرکائے تقریب نے دلہا اور دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ کریم کے حضور دعاگو ہیں خوشیوں بھری ،محبت ورحمت سے مالامال طویل زندگی عطا فرمائے۔
اس نئے جوڑے کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔













