ثقافتی تہذیب اپنائے محسن گدارا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، مبارکباد کے پیغامات۔
گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی )ثقافتی تہذیب اپنائے محسن گدارا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، مبارکباد کے پیغامات۔تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے رہائشی محسن عباس گدارا پنجاب کی دیہی ثقافت جس میں داہنی کلائی میں گہنا پہن کر اور ہاتھوں میں میں رنگ برنگ سجی دس روپے کے نوٹوں سے سلے ،نمائشی پھولوں کی سجاوٹ سے تیار شدہ سرخ کپڑے میں سلائی کی گئی چھری لئے بارات میں عوامی بھرپور توجہ کا مرکز بن گئے۔ایک ہی روز میں بارات اور ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مقامی افراد شیخ امتیازرحمانی، غلام عباس گدارا، ذوالفقار گدارا، شیخ نجف علی, مہر اللہ دتہ گدارا، نزاکت گدارا، عبدالرحمن جامی، ناصر گدارا ودیگرز نے مبارکباد پیش کی ہے۔













