گڑھ مہاراجہ(محمدعمرفاروق ) علامہ ضیاء الرحمن فاروقی عالمگیرمفکر، مصنف اور قائد ہیں، محمد اشرف طاہر، صدر سنی علماء کونسل صوبہ پنجاب، پچاس اسلامی ممالک خلافت ورلڈ آرڈر کے ضابطہ کیلئے علامہ کی تصانیف کو اپنے منشور میں شامل کریں۔ پروفیسر ابراہیم شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب ۔ مورخ اسلام کانفرنس تنظیم وتحریک کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ مولانا حبیب الرحمن، ڈویژنل صدر فیصل آباد۔ ہمہ جہت شخصیت ضیاء الرحمن کارکنان تنظیم کیلئے مشعل راہ ہیں مولانا نعمان ضیاء فاروقی۔فاروقی شہید کے مشن سے تجدید عہد کیلئے ہر کارکن کو کانفرنس شمولیت میں لازمی ہے۔ خالد محمود جھنگوی، ضلعی صدر سنی علماء کونسل جھنگ، ضیاء الرحمن فاروقی شہید کی خدمات قابل فخر اورقابل تحسین ہیں، مولانا ممتازفاروقی صدر تحصیل احمدپورسیال۔تفصیلات کےمطابق جامع مسجد عثمانیہ گڑھ مہاراجہ موڑ میں سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کے عہدیداران اور کارکنان کا انتظامی کنونشن کاانعقاد کیا گیا جس میں نو جنوری 2026 کو فیصل آباد میں مورخ اسلام اور پیغام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تیاریوں کے جائزہ بارے کارکنوں کو متحرک اور فعال جامع حکمت عملی کیلئے ہدایات جاری کی گئی۔اس موقع پر مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا شیخ توقیر احمد،ودیگرز مقررین نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں خصوصی شرکت مرکزی صدر ڈویژن تحریک رائے انصرصدیقی، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ملک عرفان حیدر، محمد عمر فاروق، شیخ محمد عارف، مولانا محمد صفدر، نےکی۔