گندے پانی کی نکاسی کا دیرینہ مسئلہ فوری طور پر حل کیاجائے۔ونجاری کےمین اڈاسےلےکرسکول تک،روڈ کےگردرہنےوالوں کا مطالبہ۔سیوریج لائن نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا۔
میانوالی (سٹارنیوز)پانی کی نکاسی کا دیرینہ مسئلہ فوری طور پر حل کیاجائے۔ونجاری کےمین اڈاسےلےکرسکول تک،روڈ کےگردرہنےوالوں کا مطالبہ۔سیوریج لائن نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسے خیل کے نواحی علاقہ ونجاری کےمین اڈا سے لے کر گورنمنٹ ہائی سکول ونجاری روڈ کے ساتھ رہنے والے رہائشی افراد نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نکاسئ آب کامسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ونجاری اڈا سے لے کر گورنمنٹ ہائی سکول ونجاری تک روڈ کی تعمیر ہو رہی ہے لیکن گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر ہمارے لیے خوشی کی بات ہے لیکن روڈ کی تعمیر کی وجہ سے پانی گھروں سے نہیں نکل سکے گا اور اگر بارش ہو جائے تو بارشی پانی بھی ایک کی جگہ پر موجود رہتا ہے۔گندے پانی کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا بھی خطرہ ہےنیز گزرنے والے افراد کے کپڑے بھی ناپاک ہو جاتے ہیں۔متاثرین نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے،حالانکہ کافی عرصہ سے سیاست دانوں اور اعلی حکام کی منتیں ترلے کر رہے ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا۔وعدے تو کر دیے جاتے ہیں لیکن مسئلہ جوں کا توں رہتا ہے۔اب روڈ تعمیر ہو رہا ہے،اگر سیوریج لائن نہ بچھائی گئی تو اہلیان علاقہ کے لیے پریشانیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ماضی میں کئی دفعہ کئی گھروں میں بارشی پانی داخل ہو جاتا ہے اور اس بارشی پانی نے کئی گھروں کو سخت نقصان بھی پہنچایا ہے۔سیورج لائن نہ بچھائی گئی تو کئی گھر گر بھی جائیں گے۔اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ یہاں کے کئی رہائشیوں کے پاس صرف ایک کچہ/پکہ کمرہ ہوتا ہے جو گھر کہلاتا ہے۔













