گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) صاحبزادہ خالد سلطان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی پروگرام ڈیرہ بارہ دری دربار حضرت سخی سلطان باہو پر منعقد کی گئی، جس میں صاحبزادہ پیر فیاض الحسن سروری قادری، صاحبزادہ خالد سلطان سمیت متعدد نے خطاب کیا،
جس میں صاحبزادہ سلطان محمد علی، صاحبزادہ فیاض الحسن، صاحبزادہ زین سلطان، صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان، سابق ایم پی اے فیصل جبوآنہ، رائے انصرصدیقی، صاحبزادہ عزیر سلطان، ذوالفقار سلطانی، صحافی رانا نعیم، ملک اظہر، محمدعمرفاروق، اور خانوادہ حضرت سخی سلطان باہو کے نامور چشم و چراغ، متعد درباروں کے گدی نشین سمیت ملک پاکستان کی معروف سیاسی سماجی شخصیات، معززین، اور کثیر تعداد مریدین محبین نے شرکت کی، مرحومہ کی کامل بخشش اور درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی،

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ