سرگودھا: پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سرگودھا پولیس کا گرینڈ کریک ڈاؤن،

سرگودھا (سٹارنیوز)پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سرگودھا پولیس کا گرینڈ کریک ڈاؤن،
ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت اور ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی سربراہی میں ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی، آج کے دن کیے گئے مختلف چھاپوں کے دوران پولیس نے 10 سے زائد مقدمات درج کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں، اور پتنگ سازی کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ڈرون کیمروں اور سادہ لباس اہلکاروں کے ذریعے چھتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ خونی کھیل (پتنگ بازی) کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا

#PunjabPoliceOfficialPakistan #RpoSargodha #dposargodha #AtYourService #Action #Illegal #KiteFlying #BreakingNews