پیغام پاکستان کے مطابق وطن عزیز میں دہشتگردی او خودکش حملے حرام ہیں مولانا محمد آصف معاویہ سیال
سانحہ ترلائی ملک دشمن قوتوں کی بزدلانہ کارروائی ہے مولانا غلام عباس مقدسی قیام امن کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھیں گے چوہدری محمد یونس

گڑھ_مہاراجہ صاحبزادہ آصف معاویہ سیال کے زیرصدارت میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں سانحہ ترلائی اسلام آباد، سانحہ باجوڑ اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتبِ فکر علماء کامشترکہ اجلاس،

اجلاس کے بعد اللہ ہو چوک تک ریلی نکالی گئی

گڑھ_مہاراجہ ( سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق صوبائی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب مولانا آصف معاویہ سیال کی میزبانی میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں پیغام پاکستان امن اجلاس جس میں مولانا غلام عباس مقدسی، سی ای او ایم سی قاسم بشیر ، ڈی ایس پی ارشد علوی، مولانا حاجی انور علی، فوجی محمد رمضان، امیدوار برائے ایم پی اے شورکوٹ عمران رضا، صحافی رائے ایاز اکبر، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصر صدیقی، ممبر امن کمیٹی محمد سعید خان سیال، شیخ عارف، چوہدری حسن معاویہ جٹ، حبیب فتیح اللہ خان، اسماعیل خان، مہر محمد صفدر مرالی، رانا نعیم، رانا سلیم، توقیر افضل نقوی، قیصر عباس بھٹی، محمد یونس جٹ، چوہدری عرفان جٹ، چوہدری مختار علی جٹ، رانا محمد اسلم، لیاقت علی مئو، محمد عمرفاروق، انیس احمد بھٹی، نے شرکت کی
حسیب ربانی نے کیمپیرنگ کی ذمہ داری ادا کی
ترلائی اسلام آباد، باجوڑ اور بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام نے اجلاس میں حالیہ سانحات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، امن اور پاکستان کے استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا۔
علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اور بے گناہ جانوں کا ضیاع پوری قوم کا مشترکہ دکھ ہے۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔
انجمن تاجران صحافی برادری سیکورٹی کے افسران سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی، جبکہ قوم سے اتحاد و یگانگت برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز
03003950555