آل پاکستان انصار سپریم کونسل کا اہم اجلاس علی شیر کی سرپرستی میں لالہ عتیق الرحمان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا
جھنگ:(سٹارنیوز)آل پاکستان انصار سپریم کونسل کا اہم اجلاس علی شیر کی سرپرستی میں لالہ عتیق الرحمان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، باہمی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور مختلف عہدوں کے لیے ناموں پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنایا جائے گا۔
مزید برآں، انصار ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ کے نومنتخب صدر افضل الیاس کریم کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تنظیم مزید کامیابیاں سمیٹے گی اور عوامی خدمت کے میدان میں نئی مثالیں قائم کرے گی۔
آخر میں لالہ عتیق الرحمان کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا، جس پر تمام اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ علی رحمان انصاری












