جھنگ سٹی شہر کا قدیمی اور مرکزی تجارتی علاقہ ہے، لہٰذا اسے بھی مساوی بنیادوں پر سجاوٹ کا حصہ بنایا جائے۔ چوہدری نذیر احمد صدر انجمن تاجران جھنگ سٹی
جھنگ (سٹارنیوز): چوہدری نذیر احمد صدر انجمن تاجران جھنگ سٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیشِ نظر جھنگ صدر اور سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقوں کو خوبصورت برقی قمقموں اور سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا ہے، جو خوش آئند اقدام ہے۔
انہوں نے افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ سٹی بازار کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے، جس سے تاجروں اور شہریوں میں احساسِ محرومی پایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھنگ سٹی طویل عرصے سے بنیادی سہولیات سے بھی محروم چلا آ رہا ہے اور اب رمضان المبارک کی ان بابرکت روشنیوں سے بھی اسے محروم رکھنا ناانصافی کے مترادف ہے۔
چوہدری نذیر احمد نے مطالبہ کیا کہ جھنگ سٹی شہر کا قدیمی اور مرکزی تجارتی علاقہ ہے، لہٰذا اسے بھی مساوی بنیادوں پر سجاوٹ کا حصہ بنایا جائے تاکہ یہاں کے تاجر اور عوام بھی رمضان کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
رپورٹ علی رحمان انصاری











