تحصیل عیسی خیل آفس میں تعینات نائب تحصیل ملک محمد ممتاز کی شاندار کارکردگی سے عوامی حلقے مطمئن۔ریونیو سے متعلقہ معاملات کو فوری طور پر حل کرتے ہیں۔

میانوالی(اللہ نواز خان) تحصیل عیسی خیل آفس میں تعینات نائب تحصیل ملک محمد ممتاز کی شاندار کارکردگی سے عوامی حلقے مطمئن۔ریونیو سے متعلقہ معاملات کو فوری طور پر حل کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل آفس میں تعینات نائب تحصیلدار ملک محمد ممتاز کی شاندار کاکردگی سے عوامی حلقے مطمئن ہیں۔انہوں نے کم عرصے میں ریونیوسےمتعلقہ معاملات کے متعلق فوری حل کو یقینی بنایا،جس کی وجہ سےبےشمار شہریوں کےمسائل حل ہوئے۔انہوں نے زمینوں کے ریکارڈ کی بروقت تصدیق،فرد کےاجرا اور انتقال کے معاملات کوتیزرفتار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔وہ کسی بھی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ سائل کا مسئلہ حل ہو جائے۔انہوں نے ہمیشہ شفافیت کو مد نظر رکھا ہے اور کسی سیاسی دباؤ کو نظر انداز کر کے اچھی کارگردگی دکھائی ہے۔وہ ایک محنتی افسر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام دوست بھی ہیں۔اکثر اوقات وہ چھٹی کی اوقات میں بھی کام کرتے نظر آتے ہیں،جس کی وجہ سے عوامی حلقوں کے علاوہ انتظامیہ بھی ان سے خوش ہے۔انہوں نے انتظامی معاملات میں اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام الناس آسانی سے ان تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔