احمد پور سیال:سینئر صحافی شیخ امتیاز احمد رحمانی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نواز دیے گئے

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور سماجی کارکن شیخ امتیاز احمد رحمانی کو صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نواز دیا گیا اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب گڑھ مہاراجہ کے ایک نجی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی جسمیں سماجی، سیاسی اور صحافتی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی
تقریب کے دوران للہ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے شیخ امتیاز احمد رحمانی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر للہ فاؤنڈیشن کے سربراہ چوہدری ظفر اقبال باجوہ اور سابق چیئرمین و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل چوہدری رضوان قدیر نے شیخ امتیاز رحمانی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور انکی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ امتیاز احمد رحمانی نے ہمیشہ دیانتداری، جرات اور پیشہ ورانہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافت کی ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے انکی خدمات علاقائی صحافت کے لیے قابل قدر ہیں اور نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں اس موقع پر نیشنل پریس کلب احمد پور سیال کے چیئرمین میاں ضیغم عباس عاجز نے اپنے پیغام میں کہا کہ
شیخ امتیاز احمد رحمانی جیسے بااصول اور محنتی صحافی ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے ہمیشہ قلم کی طاقت سے حق اور سچ کی آواز بلند کی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ایسے صحافیوں کی حوصلہ افزائی دراصل ذمہ دار صحافت کی ترویج ہے
تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب احمد پور سیال کے سرپرست اعلیٰ مہر جواد سیال، صدر مہر عاقل خان ڈھول، جنرل سیکرٹری میاں محمد رمضان جنجیانہ سمیت دیگر عہدیداران اور ارکان نے شیخ امتیاز رحمانی کو اعزازی شیلڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا شرکاء نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ صحافتی خدمات انجام دیتے رہیں گے

رپورٹ ضیغم عباس عاجز چیئرمین نیشنل پریس کلب احمد پور سیال

03046775948