تحصیل عیسےخیل میں NRSP کے تحت “اپنی چھت اپنا گھر”کےلیے لون سکیم شروع ہے۔کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سکیم سے مستفید ہوں۔تحصیل عیسی خیل کے برانچ منیجرعفیف الحسنین کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

میانوالی(اللہ نوازخان) تحصیل عیسےخیل میں NRSP کے تحت “اپنی چھت اپنا گھر”کےلیے لون سکیم شروع ہے۔کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سکیم سے مستفید ہوں۔تحصیل عیسی خیل کے برانچ منیجرعفیف الحسنین کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسےخیل میں NRSP آفس کے برانچ منیجرعفیف الحسنین صاحب نے”اپنی چھت اپنا گھر”سکیم کے سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنی چھت کا مالک ہو تاکہ وہ اپنی زندگی اچھی طرح گزار سکے۔حکومت نے ایک سکیم لانچ کی ہوئی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ کم آمدنی والے افراد بھی اپنے گھر تعمیر کر سکیں،اس سلسلے میں بلا سود 15 لاکھ روپے تک قرض دیا جا رہا ہے۔عفیف الحسنین کا کہنا تھا کہ یہ قرض تقریبا نو سال کےعرصے کے لیے دیا جا رہا ہے۔قرض کے حصول کے لیے آسان سی شرائط ہیں۔قرض کےحصول کے لیے ہر وہ شہری درخواست دے سکتا ہے جس کےپاس دیہاتی علاقوں میں تقریبا 10 مرلے اور شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلے کاپلاٹ موجود ہو۔قرض بینک آف پنجاب کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔ عفیف الحسنین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر کام کیا جاتا ہے۔ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کوئی مایوس ہو کر نہ جائے اور زیادہ سے زیادہ افراد اس سکیم سے مستفید ہوں۔بعض اوقات چند افراد قرض کے حصول کے لیے شرائط پر پورے نہیں اترتے لیکن وہ اصرار کرتے ہیں کہ انہیں بھی قرضہ دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلےفنڈ کی کمی تھی لیکن اب دوبارہ قرض کی سکیم شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قرض صرف گھرکی تعمیر کے لیے دیا جا رہا ہے،اگر قرض کی رقم گھرکی تعمیر کےلیے استعمال نہ کی گئی تو اس شہری کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ عیسی خیل میں NRSPآفس کا تمام عملہ انتہائی خوش اخلاق اور بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے۔دفتر جانے والا ہر شہری عملے کی تعریف کرنے پر مجبور ہے۔