لیہ تھانہ فتح پور پولیس کارروائی بین الا ضلاعی خطر ناک ستاری ڈکیت گینگ کے تمام ملزمان کو سر غنہ سمیت گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے39لاکھ روپے کی بھاری رقم ، 1عددکار ، 2موٹر سائیکل ،لیپ ٹاپ اور اسلحہ ناجائز پسٹل6 عددمع ایمونیشن برآمد

لیہ( سٹار نیوز آن لائن)تھانہ فتح پور پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف شاندار کاروائی پر ڈی ایس پی کروڑ لیاقت علی تارڑ کی پر یس بریفنگ ،ڈی ایس پی نے دوران پریس بریفنگ بتلایا کہ فتح پور پولیس نے بین الا ضلاعی خطر ناک ستاری ڈکیت گینگ کے تمام ملزمان کو سر غنہ سمیت گرفتارکر لیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے39لاکھ روپے کی بھاری رقم ،01عددکار ،02موٹر سائیکل ،لیپ ٹاپ اور اسلحہ ناجائز پسٹل 06عددمع ایمونیشن برآمد کر لیا ،ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے خلاف ڈکیتی و راہزنی کے مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں ،ملزمان نے متعدد وارداتیں کرکے علاقہ میں خوف پھیلا رکھا تھا،ملزمان میں سرغنہ عبد الستار ،امجد حسین ،حسن علی ،نواز حسین ،محمد عدیل ،محمد ظفر اور عبد القدیر شامل ہیں ،ملزما ن شاہراہوں پر گاڑی روکتے اور اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر کر فرار ہو جاتے ،ایس ایچ او فتح پور خرم ریاض ،ایس ایچ او چوک اعظم ملک یونس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیت گینگ ملزمان کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور گرفتار ی عمل میں لا کر تھانہ حوالات میں بند کیا ،ملزما ن کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں ،سخت سے سخت قانون کاروائی عمل میں لاکر عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور نشان عبر ت بنایا جائے گا ،ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ کاروائی کے دوران ایک شہری نے بھی پولیس کی بھر پو ر مدد کی جس کو پولیس سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا جائے گا ،اگر تمام شہری پولیس معاون بن جائیں تو کچھ ہی عرصہ میں جرائم کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے ،پر یس بریفنگ کے دوران ایس ایچ او فتح پورخرم ریاض ،ایس ایچ او چو ک اعظم ملک یونس ،ایس ایچ او کروڑ عدنان شہزاد و دیگر افسران موجود تھے،ڈکیت گینگ ملزمان سے دلیرانہ مقابلہ کرنے پر بہادر پولیس جوانوں کو ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی طرف سے شاباش اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ،جبکہ شہریوں نے مثالی کا ر کردگی کا مظاہر ہ کرنے پر فتح پور پولیس کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ چوہدری لیاقت علی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز