گڑھ_مہاراجہ چوک گڑھ موڑ لیہ روڈ پر ناجائز بس اڈے قائم ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا کوئی پرسان حال نہیں،
تفصیلات کے مطابق مین لیہ روڈ پل کے نزدیک چوک گڑھ موڑ پر منی بس اڈے قائم کر دیے گئے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے پیدل گزرنا بھی محال ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، بس والوں سے پرچی کی مد میں ڈبل پیسے لیکر مین روڈ کے اوپر بس کھڑے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ٹریفک اہلکار بھی غائب رہنے لگ گئے،
، متعدد بار انتظامیہ کو مطلع کرنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی
شہریوں میں رضوان چیمہ، شوکت، بشیر، حاجی شیر، عمران، و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پورسیال، ڈپٹی کمشنر جھنگ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے لیہ روڈ پر قائم غیر قانونی لاری اڈا ختم کیا جائے،
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز// روزنامہ اوصاف گڑھ مہاراجہ جھنگ












