خانیوال۔سپشل برانچ کبیروالا کہ نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ محمد مدثر نے کبیروالا کے علاقہ موضع مبارک پور میں فیس ماسک بنانے کا مینوفیکچرنگ پلانٹ پکڑا لیا –
خانیوال(سٹار نیوز آن لائن ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت اور سپشل برانچ کبیروالا کہ نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ محمد مدثر نے کبیروالا کے علاقہ موضع مبارک پور میں فیس ماسک بنانے کا مینوفیکچرنگ پلانٹ پکڑا لیا – کارروائی کے دوران ڈرگ انسپکٹر کبیروالا بھی ہمراہ تھے – کارروائی میں 55000 ہزار فیس ماسکس ، خام مال برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لئے گئے جس کی میوفیکچرنگ پلانٹ کے مالک کو پیمنٹ دلائی جائے گی اور قبضہ میں لئے گئے سٹاک سے ضلع میں ماسکس کی شارٹیج پوری کی جائیگی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا اس کارروائی کے حوالے سے کہنا ہے کہ مینوفیچرنگ پلانٹ ،سیل نہیں کیا گیا بلکہ چالو رکھا جائے گا اور اس میں تیار ہونے والے ماسکس کی خانیول ، ملتان اور قریبی اضلاع میں سپلائی کی جائیگی – ان کا مزید کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے ماسکس کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائیگی -اور مالک کی کو پوری ادائیگی دلائی جائیگی – انہوں نے مزید کہا کہ مینوفیچرنگ یونٹ کو سیل نہیں کیا گیا بلکہ مالک کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ پہلے ضلع خانیوال اور اردگرد کے اضلاع میں ماسکس کی شارٹیج پورے کی جائے
رپورٹ مظہر حسین باٹی نامہ نگار بارہ میل سٹار نیوز












