گڑھ مہاراجہ :ایم پی اے رانا شہبازاحمد نے میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا.مختلف وارڈز اور محلہ راجپوتانوالا،محلہ شیخانوالہ،محلہ حسین آباد،محلہ ڈبانوالہ وغیرہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

گڑھ مہاراجہ۔(سٹارنیوز آن لائن )ایم پی اے رانا شہبازاحمد نے میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا.مختلف وارڈز اور محلہ راجپوتانوالا،محلہ شیخانوالہ،محلہ حسین آباد،محلہ ڈبانوالہ وغیرہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ترقیاتی کا موں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اور سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے.اس موقع پر رانا محمداسلم سابق چیئرمین،ملک حیدراعوان،ملک معظم اعوان،سب انجنیئر،چیف آفیسر عمران نیازی،خضربلوچ ودیگراہلکاران موجودتھے

رپورٹ امتیاز شیخ