کورونا وائرس ، مظفر گڑھ میں دولہے کو شادی کی سیج سجانا مہنگا پڑ گیا ، پولیس نے دولہا کو والد سمیت گرفتار کرلیا
مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن)پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں میں لاک ڈاون کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں افراد سمیت شادی کے دیگر منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے پنجاب میں بھی 14 روز کے لیے لاک ڈاون کیا گیا ہے اور پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ عثمان خان خٹک بیوروچیف سٹار نیوز مظفر گڑھ












