مظفر گڑھ اوور چارجنگ پر شہری کی قیمت پنجاب ایپ پر شکایت حکومت پنجاب کا ایکشن , معروف سٹور کو 5 ہزار جرمانہ کردیا
مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن ) کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پنجاب بھر میں اگر کوئی مقررہ قیمت سے زیادہ وصول کرے تو شہری فوری طور پر قیمت پنجاب ایپ پر شکایت کریں. شہریوں کی شکایت پر فی الفور ایکشن ہوگا. 23 مارچ کو مظفرگڑھ کے ایک شہری نے شہر کے معروف سٹور دل پسند جھنگ روڈ سے چیزیں خریدیں .سٹور والوں نے مختلف اشیا کی زائد قیمت وصول کی جس پر شہری نے حکومت پنجاب کی قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کرائی اور ساتھ بل کی تصویر بنا کر ڈاؤن لوڈ کی. جس پر حکومت پنجاب نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے سٹور کو 5 ہزار جرمانہ کردیا ہے .ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ کسی کو اوورچارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی. شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اوور چارجنگ کررہا ہے تو شہری اس سے رسید لے کر قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کروائیں یا ضلعی انتظا میہ سے رابطہ کریں.
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو ذخیرہ اندوزی, اوورچارجنگ اور مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی. ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے حکو مت ایسے افراد کو قانون کے مطابق سزا دے گی.

رپورٹ عثمان خان خٹک