جھنگ کے اراکین اسمبلی کی بیٹھک بڑے فیصلے

جھنگ( سٹار نیوز آن لائن)ضلع جھنگ کے تمام ممبر پارلیمنٹ، ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کورونا ریلیف مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ تمام شرکاء نے کورونا ریلیف مہم کے تحت حکومتی سرپرستی میں کام کرنے اور ضلع بھر میں امدادی کاروائیوں، مستحق افراد کو راش اور امداد پہنچانے اور مل کر اس بیماری پر قابو پانے کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔ یاد رکھئیے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، حکومتی احکامات پر عمل کریں، صفائی کا خیال رکھیں اور مناسب فاصلہ اختیار کریں۔جھنگ شہر میں ممبران پارلیمنٹ کے ہمراہ عوام کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کے لئے بائیک تھرو گیٹ کا افتتاح کیا۔ اس گیٹ میں موٹر سائیکل سوار بہ آسانی گزر سکتا ہے اور گیٹ میں نسب کلورین اور سینٹائزر اور جراثیم کش سپرے آٹومیٹک ہوتا ہے جس کے ذریعے کورونا جیسی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
رپورٹ متین قیصر ندیم سٹاف رپورٹر سٹار نیوز جھنگ












