حاصل پور۔ کرونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے مزدور پیشہ تازہ دیہاڑی لوگوں کے گھروں کے چولھے بند ہو گئے ہیں ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے ان حالات میں من حیث القوم ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے اردگرد بسنے والے افراد کی ضروریات زندگی کا خیال رکھیں حاجی عبدالرزاق محمد شہباز چیمہ
حاصل پور (سٹار نیوز آن لائن ) حاصل پور کی عوامی سماجی شخصیات حاجی عبدالرزاق رامے سینئر نائب صدر ایپکا یونین پنجاب شیخ محمد عمران بھٹہ خشت یونین کے صدر محمد شہباز چیمہ کھوکھر برادری کے صدر فیاض کھوکھر سویٹس اینڈ بیکرز یونین کے صدر ملک عبدالغفار سعیدی جماعت اسلامی کے رہنما شیخ محمد سلیم ناصر سادات برادری حاصل پور کے صدر سید فخر عباس شاہ چیمہ گروپ کے رہنما چوہدری شہزاد افضل رنگا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے مزدور پیشہ تازہ دیہاڑی لوگوں کے گھروں کے چولھے بند ہو گئے ہیں ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے ان حالات میں من حیث القوم ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے اردگرد بسنے والے افراد کی ضروریات زندگی کا خیال رکھیں مہاجرو انصار کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنے کسی بھائی کو بھوکا نہ سونے دیں کسی کے بھی بھوک سے نہ بلبلائیں مخیر حضرات اور اہل ثروت سفید پوش طبقہ کے گھروں میں راشن پہنچائیں
رپورٹ۔محمد آصف کھوکھرسیکرٹری اطلاعات پریس کلب تحصیل حاصل پورقائم خانی میڈیا گروپ 03017927415












