کمالیہ چوہدری برادران کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان جس میں سیناٹایزر، حفاظتی گاؤن، عینک، گلوز، ماسک وغیرہ اسسٹنٹ کمشنر محترمہ نوشین اسرار اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم کے حوالے کیے گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ چوہدری برادران کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان جس میں سیناٹایزر، حفاظتی گاؤن، عینک، گلوز، ماسک وغیرہ اسسٹنٹ کمشنر محترمہ نوشین اسرار اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم کے حوالے کیے گئے، اس موقع پر کامران احمد چوہدری تحصیل صدر میرج ہالز یونین، چیف ایگزیکٹو مختار پیلس نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ، پولیس، انتظامیہ اور افواج پاکستان کورونا وائرس کے خلاف صف اول پر جنگ لڑ رہے ہیں ہم سب کو اپنے ان اداروں کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لئے جدوجہد میں عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے جاری مہم میں اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ضرور ڈالنا چاہیے کیونکہ ایک قوم بن کر ہی ہم اس عالمی وبا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو اس وبا سے جلد سے جلد نجات عطا فرمائے۔ آمین
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












