شورکوٹ میں لاک ڈاون کے دوران عوام خدمت پارٹی کا انقلابی قدم۔۔۔بیس روپے میں روٹی سالن اور ہزار گھروں افراد کیلیے راشن مختص۔۔۔
شورکوٹ (سٹار نیوز آن لائن) شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مفلس افراد کی مدد کے لیے عومی خدمت پارٹی میدان میں آئی غریب افراد کو کھانا فراہم کر نے کے لیے سستے ہوٹل کا افتتاح کر دیا گیا جب غریب اور نادرافراد کے لیے 1000پیکٹ راشن بھی تیا ر کر لیا گیا اس موقع پر سربراہ عوامی خدمت پارٹی مولانا آصف معاویہ سیال کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت پارٹی کے ورکر مشکل کی اس گھڑی میں اپنی افواج،ڈاکٹر اور پولیس کے ساتھ مل کر اپنی قوم کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ لاک ڈاؤن دوران غر یب اور نادر افرادکو سستا کھانا فراہم کر نے کے لیے ہوٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے جوصرف 20روپے میں پیٹ بھرکھانا مہیا کر ے گا غریب اور نادر افراد کو روٹی 2روپے میں مہیا کی جائے گی انہوں نے کہاکہ سٹی صدر محمدآصف بھٹی کی قیادت میں حاجی محمدآصف،عون عباس،حافظ عبداللہ،ملک عابد،محمدعابد عمران،مہرعدنان گگڑانہ سیال اور رانا خالد افتخار کی کمیٹی قائم کر دی ہے جو غر یب اور مفلس افراد کے گھروں تک راشن پہنچائے گی تاکہ سفید پوش افراد کا پردہ چاک کیے بغیر عوام کی خدمت ممکن ہوسکے۔
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












