گندم کی خریداری میں کرپشن کے متعلق میرا دامن صاف ہے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان

جھنگ( سٹار نیوز آن لائن)صاحبزادہ محمد محبوب سلطان وفاقی وزیر سیفران کی اہم پریس کانفرنس گندم بحران بارے تمام الزامات کی تردید وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں میرا کسی بھی جگہ پر نام موجود نہیں ہے میرا خاندان 1970سے سیاست سے وابسطہ ہے آج تک میر ے خاندان پر کرپشن کا کو ئی الزام نہیں میری کوئی ذاتی فیکٹری اور نہ ہی کو ذاتی اکاؤنٹ ہے ہمیشہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا میر ے دور میں پاکستان کے تمام صوبوں کو ضرورت کے مطابق گند م فراہم کی گئی جب کہ موسمی حالات ناساز ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال گندم کی خرید کا ٹاسک پورا نہ کیا جاسکا جو بھی گند م کی خرید اری کی گئی میر ٹ اور مکمل شفافیت سے کی گئی میر ے دور میں خراب گند م کا ایک دانا بھی نہ خرید ا گیا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان ایک ایماندار اور بہادر لیڈر ہیں اس میں کو ئی شک نہیں کہ وہ کرپشن میں ملوث وزرا ء کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہاکہ گندم کی خریداری میں کر پشن کے متعلق میرا دامن صاف ہے ہمیشہ تحریک انصاف کے منشور اور عمران کی شخصیت کو سامنے رکھ کر کام کیاہے انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی کمیشن میں جو بھی رپورٹ سامنے آئے گی وزیر اعظم عمران خان کے ہر فیصلے کی تائید ہو گی۔

رپورٹ ملک نعیم اظہر سٹاف رپورٹر سٹار نیوز جھنگ