احمد پور سیال۔خدمت خلق کے جذبے کے تحت مولانا آصف معاویہ نے لاک ڈاون میں غریبوں کیلیے دوسرے سستے ہوٹل کا افتتاح کر دیا
احمد پور سیال( سٹار نیوز آن لائن) مولانا آصف معاویہ نے لاک ڈائون میں غریبوں کیلیے دوسرے ہوٹل کا افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 116 مولانا محمد آصف معاویہ نے عوامی خدمت پارٹی کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کے جذبے کے تحت لاک ڈائون میں غریب، نادار مستحق افراد کے کیے گھیل پور کے بعد احمد پور سیال میں دوسرے سستے ترین ہوٹل کا افتتاح کر دیا جہاں پر روٹی کی تین، سالن دال دس اور گوشت کی پلیٹ کی قیمت بیس روپے مقرر کی گئی ہے اس موقع پر موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد آصف معاویہ نے کہا کہ اس لّاک ڈائون کے ماحول میں ہم نے انسانیت کی بقاء کی جنگ لڑیں ہے اس لیے ہر شہری کو چاہیئے کہ اپنا اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملک و قوم کو اس بحران سے نکالا جا سکے
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












