انچارج مانیٹرنگ انسداد کرونا وائرس مہم / صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے قرنطینہ مرکز ویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے زائرین کے انتظامات کا جائزہ لیا

جھنگ ۔(سٹار نیوز آن لائن ) انچارج مانیٹرنگ انسداد کرونا وائرس مہم / صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے قرنطینہ مرکز ویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے زائرین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوںنے انسداد کرونا کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی ۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب کروانا وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے لاک ڈاﺅن میں اضافہ کرونا کے کیسز روکنے کیلئے کیا ہے۔لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کرونا کے کیسز کنٹرول میں ہیں۔ عوام بھی انتظامہ سے مکمل تعاون کرے۔صوبائی وزیر نے انتظامیہ کے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ قرنطینہ مرکز ویٹرنری یونیورسٹی کیمپس میں زائرین کے ٹھہرائے گئے ہیں جبکہ ان کی سکریننگ کی رپورٹ آنے پر انہیں ان کے گھروں میں بھیج دیا جائیگا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اشرف گجر اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ