کمالیہ گرین پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی اور ہیومینٹیز ویلفیئر فاؤنڈیشن کمالیہ کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام، ماسک تقسیم کئے گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ نواحی گاؤں چک نمبر 705 گ ب میں گرین پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی اور ہیومینٹیز ویلفیئر فاؤنڈیشن کمالیہ کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام، ماسک تقسیم کئے گئے. اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج کمالیہ رانا ذوالفقار علی خان نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسں واک کا مقصد کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ جبکہ گاؤں کے لوگوں کو اس وبا سے بچنے کے بارے میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا اور ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا، اس موقع پر اہل دیہہ نے ٹیم کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












