ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او وقار قریشی کے حکم پرتھانہ رجانہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی ساڑھے چار کلو چرس اور15لیٹر شراب برآمد3ملزمان گرفتار 
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔منشیات کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میں ایس ایچ او رجانہ عبد الغفار ایس آئی معہ محمد حسن ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش لیاقت علی ولد سلطان احمد قوم بلوچ سکنہ359گ ب کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضہ سے 2260گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او رجانہ عبد الغفار ایس آئی معہ خضر حیات اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ثقلین ظفر ولد ظفر علی قوم گادھی سکنہ184گ ب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 2210گرام چرس برآمد ہوئی۔ تیسری کاروائی میں ایس ایچ او رجانہ عبد الغفار ایس آئی معہ محمد ناصر اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم عنصر ولد مپال قوم گادھی سکنہ190گ ب کومشکوک پا کر روک کر تلاشی لی جس کے قبضہ سے15لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ان تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے بند حوالات کیا گیاجن کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ھے اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












