جھنگ کمشنر فیصل آباد عشرت علی اور ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار نے جھنگ کا دورہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد رقوم کی فراہمی اور قرنطینہ میں زائرین کو دستیاب سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا
جھنگ(سٹار نیوز آن لائن )کمشنر فیصل آباد عشرت علی اور ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار نے جھنگ کا دورہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد رقوم کی فراہمی اور قرنطینہ میں زائرین کو دستیاب سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر اور آرپی او نے احساس پروگرام کے حوالے سے بنائے گئے سینٹرز پر خواتین کو مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود سٹاف کو تیز رفتاراقدامات کی تاکید کی۔انہوں نے سےنٹرز پر خواتین کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار انتظامات،پینے کے پانی کی وافر دستیابی،سینیٹائزر وٹشوزکی موجودگی ودیگر ضروری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور بنک عملہ کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو پیسوں کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں۔انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ سنٹر پر آنے والی خواتین کو فاصلے پر رکھی گئی کرسیوں پر بٹھائیں اور ایک کاونٹر پر ایک وقت میں ایک ہی خاتون کو بھیجیں اور رش نہ ہونے دیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے بتایا کہ احساس امدادپروگرام کے تحت ضلع بھر کے 39ہزار خاندانو ں کو 12ہزار فی کس کے حساب سے امدادی رقم دی جائیگی جس کےلئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں رقوم کی فراہمی کا عمل جار ی ہے اور تمام انتظامی امورکی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کے لئے سینٹرز پر تمام تر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں اورامداد کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں تیز رفتاری سے جاری ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ سٹاف کو تیز رفتار اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس،پاک آرمی اور رینجرز کے جوان بھی حفاظتی امور کی نگرانی پر مامور ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کو بھی متحرک رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے باعث امداد کے لئے آئی خواتین کے مابین دائرے لگا کر مناسب فاصلہ مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوںنے عملہ کواحکامات بھی جاری کیئے
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












