جھنگ پولیس تھانہ موچی والا کی کارروائی بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج

جھنگ( سٹار نیوز آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن رضا خان کی ہدایت پر تھانہ موچی والا پولیس کی ٹیم نے اے ایس آئی ملک لیاقت علی کی سربراہی میں ایک مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق تھانہ موچی والا کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں نے اپنے ڈیرے جمائے ہوئے تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی ملک لیاقت نے تھانہ میں تعیناتی کے فوری بعد ہی منشیات فروشوں کے لئے کاروائی تیز کردی جبکہ متعدد منشیات فروش توبہ طیب اور متعدد بدنامِ زمانہ منشیات فروش کارروائیوں سے بچنے کے لئے علاقہ چھوڑنے پر بھی مجبور ہوگئے علاقہ مکینوں نے ن اے ایس آئی کی کارروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی موچی والا کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس ضمن میں ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران کسی طور بھی منشیات فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے یہ کاروائی انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او کی ہدایت پر مکمل کی ہے

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ