جھنگ ( سٹارنیوز)الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس زیر صدارت مہر بہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ منعقد ہوا. جس میں کرونا وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا. رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع جھنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سےخشک راشن مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے جس سے 1200 افراد
مستفید ہوئے. کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں2000
اگاہی پمفلٹ تقسیم کیا گیا. اس کے علاوہ
سنیٹائزر ۔۔ 1000
ماسک۔۔۔ 2000
گلوز۔۔۔ 700 تقسیم کیے گئے. مزید مساجد, عبادت گاہوں اور پبلک مقامات پر سپرے کرنے کی پلاننگ کی گئی