گجرات: پولیس کابروقت ایکشن
لالہ موسیٰ کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان گرفتار

گجرات (سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس سٹی لالہ موسیٰ نے بروقت کارروائی کرکے گینگ ریپ کے مقدمہ میں ملوث پانچوں ملزمان گرفتار کرلئے۔لالہ موسیٰ کے محلہ سیدا گول کی رہائشی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ خاوند کی غیر موجودگی میں رات دس بجے پانچ ملزمان نے دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوکر زبردستی جنسی زیادتی کی ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ فیاض احمد پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ فیاض احمد اور ان کی ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے چند گھنٹو ں کے اندر زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان گرفتار کرلئے۔ملزمان میں محمد نواز ولد محمد سعید قوم قریشی 2۔زین افضل ولد محمد افضل قوم بھٹی 3۔سمیع اللہ ولد محمد فیاض 4۔قاسم علی ولد جاوید اقبال اقوام کھوکھر 5۔ احسان اللہ ولد عبدالرحمان قوم گجر سکنائے سید ا گول لالہ موسیٰ شامل ہیں۔جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔