میاں چنوں اسسٹنٹ کمشنر زیشان ندیم کا پیغام

میاں چنوں( سٹار نیوز آن لائن) شہری حکومتی نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کریں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میاں چنوں میں تبلیغی جماعت کے دو افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے،اسکے علاوہ میاں چنوں میں کوئی کیس نہیں ہے، جبکہ گزشتہ روز جاری ہونیوالے حکومتی نوٹیفیکیشن کے تحت جو کاروبار کھلنے کی اجازت ملی ہے وہ لو گ ہی اپنے کاروبار کھول سکتے ہیں، جبکہ جو کاروبار بند ہونگے اُن کاروبار کو کھولنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی،جبکہ اس مشکل وقت میں جہاں دیگر اداروں نے اپنا مثبت کردار ادا کیا وہیں میڈیا نے بھی بہترین اور مثبت کارکردگی دکھائی، اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر عوام سے گزارش ہے وہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں