وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعلی پیف سکولوں کے لئے مندرجہ ذیل نکات پر پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں
نمبر1 ۔ فوری طور پر پنجاب بھر میں پیف سکولوں کو بکس فراہم کی جائیں ۔جو کہ گورنمنٹ سکولوں کے ویئر ہاؤسز میں موجود ہیں ۔
نمبر 2 گزشتہ پانچ برس میں پیمنٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ جب کہ سالانہ اضافہ کا ہر سال وعدہ کیا جاتا رہا ہے اب پرائمری 300 مڈل 400 اور ہائی کا 500 اضافہ کا فوری اطلاق کیا جائے
نمبر 4 ۔تمام اسکولوں کو نئے داخلوں کی اجازت دی جائے ۔ہر سکول اپنی کپیسٹی اور انفراسٹرکچر کے مطابق بچے داخل کر سکے
نمبر5. جن سکولوں کو جرمانے لگاہے ہیں فوری واپس کئے جائیں اور آئندہ سے ظالمانہ کٹوتیوں کا یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔
نمبر6 ۔تمام سکولوں کو سیس ریکارڈ کے مطابق پیمنٹ دی جائے۔ ہر سکول میں موجود اضافی بچے جب سے داخل ہوئے ہیں اس وقت سے اس کے بقایاجات جات ادا کیے جائیں۔
نمبر 7۔ گورنمنٹ سکولوں کے گرد ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود پیف سکولوں کو کینسل کرنے کا کالا قانون ختم کیا جائے ۔
نمبر8 ۔گورنمنٹ سکولوں کی طرح پیف اسکولوں کو سائنس فنڈ جاری کیا جائے اب آئندہ باقاعدگی سے سائنس لیب فنڈ کمپیوٹر لیب اور لائبریری کے لئے فنڈز مہیا کیے جائیں یا سامان دیا جائے ۔
نمبر9۔ ٹیکسٹ بکس کی طرح بچوں کو اردو گرامر اور انگلش گرا ہمرکی کتابیں دی جائے جائیں تاکہ غریب طلباء کے اوپر پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔
نمبر10 گورنمنٹ اسکول کی طالبات کی طرح پیف سکول کی طالبات کو بھی مالی معاونت دی جائے