جھنگ نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
جھنگ(سٹار نیوز آن لائن ) نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیااور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے،انہیں حسب الحکم IGP پنجاب لاہو ر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا گیا ہے، ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔پولیس افسران و ملازمان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں محنت، ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتا ہوں اور آپ سب سے بھی یہی امید کروں گا کہ آپ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ہم سب نے مل کر اس ضلع جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور تمام پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔انہوں نے جملہ SDPO’s اور انچارج برانچز سے بھی ملاقات کی۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












