ہزرہ۔منظم طریقے سے احساس پروگرام کے مستحقین میں رقوم کی تقسیم کا عمل یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او ہری پور تفصیلات کے مطانق ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) کا وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت ضلع ہری پور میں قائم مختلف مراکز کا ہنگامی دورہ۔
ہری پور (سٹار نیوز آن لائن)ڈی پی او ہری پور نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سرکل سٹی اور سرکل صدر ہری پور کی حدود میں قائم وزیراعظم پاکستان احساس پروگرام مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تمام مراکز کی سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او ہری پور نے سرکل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ منظم طریقے سے تمام مستحقین میں رقوم کی تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ احساس مراکز آنے لانے والے لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور اس موقع پر حکومتی ہدایات کے مطابق لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو ہر صورت برقرار رکھیں۔ ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوان تمام حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں۔ مراکز کے اطراف میں غیر ضروری رش کسی صورت نہ ہونے دیں۔ تمام افسران پوری دلجمی کے ساتھ فرائض منصبی کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے احساس مراکز میں موجود عملے سے ملاقات کی اورمستحقین کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی معلومات لیں۔ ہری پورپولیس کی جانب سے تمام امور کی احسن طریقے سے سرانجام دہی کے لئے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی ڈپٹی بیوروچیف کے پی کے












