وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی مرکزی لیب میں خدمات سرانجام دینے والی مالیکیولر بیالوجسٹ عندلیب حنیف کی ملاقات:
▪︎وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو اضافی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان۔
▪︎وزیراعلیٰ نے عندلیب حنیف اور لیب کے دیگر عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کیلئے خدمات سراہا۔
▪︎ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عندلیب حنیف کو بطور انعام ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔
▪︎ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عندلیب حنیف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا
“24 گھنٹے اوپن ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو ہر ماہ اضافی تنخواہ دیں گے۔ کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہے گی۔ کورونا ٹیسٹنگ کی لیب میں کام کرنے والے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار












