پاکستان تحریک انصاف کی بنائی گئ عوامی ہیلپ لائن میاں چنوں میں غریب عوام کو انصاف دلانے میی کامیاب
عوامی ہیلپ لائن کی متحرک رہنماءاور معروف سماجی ورکر میڈم بشری وکیل اور ان کی ٹیم نے بے گناہ کو سزا سے بچا لیا۔
میاں چنوں کے گاؤں 92 پندرہ ایل کے نیکا شیخ ولد ماجو شیخ پر اس کے اپنے بہنوئی نے اپنی کم سن بچی کے ساتھ بد فعلی کا الزم لگایا جس کو پولیس پکڑ کر لے گی
جس پر نیکا شیخ کی فیملی رات 11 بجے میاں چنوں کی معروف سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کی عوامی ہیلپ لائن کی رہنماء بشری وکیل کے پاس پہنچی اور اپنی ساری روداد سنائی
جس پر میڈم بشری وکیل نے اسی وقت ایکشن لیتے ہوۓ
اپنے عوامی ہیلپ لائن کے چیف آرگنائزر افتخار یوسف زئی سے رابطہ کیا اور سارا واقعہ بیان کیا
جس پر اسی وقت ایکشن لیتے ہوۓ متعلقہ پولیس چوکی جنڈیالی سے رابطہ کر کے نیکے شیخ کو11:30 پر با عزت حوالات سے نکلوا کر اس کی فیملی کے حوالے کیا۔
جس پر نیکے شیخ کی بیوی اور بہن نے دعائیں دی اور عوامی ہیلپ لائن کا اور خصوصی طور پر میڈم بشری وکیل کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر میڈم بشری وکیل کا کہنا تھا کہ میں سنٹرل پنجاب سردار اقبال حسین جتوئی اور افتخار یوسف زئی اور اعجاز یوسف زئی صاحب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایک بے گناہ کو رہا کروا کر اپنی فیملی کے پاس پہنچایا ان کو سلام پیش کرتی ہوں
رپورٹ میڈم بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں












