میاںچنوں: رانا مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خانیوال نے فیصل الر حمن فیلڈ اسسٹنٹ میاںچنوں اور نصیب احمد سپیشل برانچ کےھمراہ جنڈیالی بنگلہ پر مختلف دکانوں کو چیک کیا اور زائد نرخوں پر سبزیات و کریانہ کا سامان بیچنے پر دکانداروں کو بھاری مقدار میں جرمانہ کیا۔ اور دکانداروں کو ھدایات دیںکہ حکومت پنجاب نے منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات دیئے ھیں لہذا آئندہ شکایت کی صورت میں اپکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔