ٹوبہ ٹیک سنگھ غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم فوری گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن )وقار قریشی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر ذاکر آباد پیر محل میں بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر نے والا ملزم نصر اللہ ولد محمد بشیر قوم آرائیں سکنہ ذاکر آباد پیر محل گرفتار۔ امروز 28.04.2020کو 15پر اطلاع موصول ہوئی کہ پیر محل ذاکر آباد میں ایک عورت کی نعش ملی ہے جس پر ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے فوری طور پر ایس ایچ او پیر محل کو موقع پر پہنچنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ایس ایچ او پیر محل انسپکٹر فریاد حسین فوری موقع پر پہنچے عورت کی نعش بازار میں پڑی تھی جس کوسر، گردن اور چہرے پر زخم کے نشان تھے ایسا لگتا تھا کہ کسی نے تیز دھار آلے سے اس کو قتل کر دیا اور حالات و واقعات اور ارد گرد سے پتہ جوئی کے بعد معلوم ہوا کہ قتل ہونے والی عورت کا نام صباء بی بی زوجہ نصر اللہ قوم آرائیں سکنہ ذاکر آباد پیر محل ہے جس کو اس کے شوہر ملزم نصراللہ ولد محمد بشیر قوم آرائیں سکنہ ذاکر آباد پیر محل نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ہے فوری طور پر ملزم کی تلاش کی گئی ملزم نصر اللہ کو ایس ایچ او پیر محل اور ان کی ٹیم نے ذاکر آباد کے قریب گاؤں سے گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لی ہے ابتدائی طور پر ملزم بیانی ہے کہ اس نے اپنی بیوی صباء بی بی کوغیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












