احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ضلع ایبٹ آباد میں جاری ہے۔
ایبٹ آباد(سٹار نیوز آن لائن)ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی نگرانی میں احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت لوگوں میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور ضلع بھر میں قائم مختلف سینٹرز پر مرد و خواتین رقوم کے حصول کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔تحصیل ریونیو سٹاف تمام سینٹرز پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے اور لوگوں کے لیے رمضان کریم میں زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مختصر طریقہ کار کے تحت آن لائن طریقہ کار کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

۔رپورٹ محمد عتیق سلیمانی