جھنگ پولیس کریمینلز کے خلاف متحرک۔۔6 ڈکیت گینگ کے 24 ملزمان گرفتار، 4 چور گینگ کے16ملزمان گرفتار
85 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کر کے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا۔جرائم کے خاتمے کیلئے عوام سے رشتہ ابلاغ مضبوط بنائیں گے۔ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات کے مطابق جھنگ پولیس نے ڈکیت و چور گینگز کے خلاف متحرک کردار ادا کرتے ہوئے 6 ڈکیت گینگز کے 24 ملزمان اور 4 چور گینگزکے 16 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔جن کے قبضہ سے 85 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد کاریں،22 عدد موٹرسائیکل،3 راس بھینسیں،3 راس کٹیاں، 12 شاخ بکرے،10 عدد پسٹل،1 عدد رپیٹر،1 عدد بندوق سمیت 85 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔جو متاثرین اور مالکان میں تقسیم کیا گیا۔ڈکیت و چور گینگ کے خلاف کارواؤں کے نتیجے میں 57 مقدمات ٹریس ہوئے۔ ڈی پی او جھنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہر بھر کے امن وامان کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔جرائم کے خاتمے کیلئے عوام سے رشتہ ابلاغ مضبوط بنائیں گے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر جھنگ پولیس کی کاروائی کو متاثرین / مالکان نے سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او جھنگ نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروائیوں میں شریک پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












