جھنگ: ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
ریسکیو 1122نے ماہ اپریل میں 2512افراد کو مختلف ایمرجنسیز میں ریسکیو کیا.

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن) ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن میں ماہانہ اجلاس ہوا جس کی صدرات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کی اس اجلاس میں ماہ اپریل میں ہونے والی ایمرجنسیز اور کرونا وائرس کے حوالے سے ریسکیو 1122کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شورکوٹ کے ریسکیو آفیسرز بھی شامل تھے ماہُٓاپریل میں ریسکیو 1122کو21399مختلف فونز کالزکنٹرول روم میں موصول ہوئی جن میں ایمرجنسیز کالز2213تھیں اور غیر متعلقہ کالز کی تعداد11375رہی اور مختلف انفارمیشن کالز کی تعداد7473رہی اور رونگ کالز کی تعداد 388رہی۔
جن 2213ایمرجنسیز کالزپر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے رسپانس دیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد358رہی اور1470میڈیکل کے مریض تھے، اس کے علاوہ آگ لگنے کے واقعات 14ہوئے اور 75کرائم ایمرجنسیز ہوئی، بلڈنگ منہدم ہونے کے 3واقعات پیش آئے اور292مختلف ایمرجنسیز پیش آئی۔
ریسکیو1122نے 2512افراد کو مختلف ایمرجنسیز میں ریسکیو کیا ان میں 766افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا اور 1690افراد کو فرسٹ ایڈ دے کر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا56افراد مختلف ایمرجنسیز میں جان کی بازی ہارگئے۔ریسکیو 1122کا ماہ اپریل میں ایوریج رسپانس ٹائم73.77رہی اور ایمرجنسی رسپانس ٹائم6.65رہی اور6.00فیصد فائر ایمرجنسی کی ایوریج رہی ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو اہلکار اپنی سیفٹی کو اول رکھیں اور کسی بھی ممکنہ کرونا وائرس کے مریض کو شفٹ کرتے ہوئے مکمل سیفٹی کے حالات کا خیال رکھے۔

رپورٹ محمد ریاض شاہد سٹاف رپورٹر سٹار نیوز جھنگ