حکومت سے پیف پارٹنرز اور پرائیویٹ سکول اونرزکے جائز مطالبات:
1۔ مارچ، اپریل اور مئی کی پیمنٹ اور فروری میں کی گئی ناجائز کٹوٹی فی الفور ادا کی جائے۔ اور آئندہ بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
2۔ چار سال سےافراط زر کے حساب سے فی طالب علم فیس میں اضافہ کیا جائے اور اگلے سال پیف کا بجٹ ڈبل کیا جا ئے۔
3۔ پیف کے BOD میں غیر قانونی مداخلت بند کی جائے۔ اور سازشی MD کو تبدیل کیا حائے۔
4۔ سرکاری اور پیف سکولوں میں صرف یکساں نصاب ہی نہیں یکساں داخلہ پولیسی،یکساں مانیٹرگ، یکساں ٹسٹ سسٹم اور یکساں فیل پاس کا نظام بھی نافذ کیا جائے۔
5۔ غیر سنجیدہ وزیر تعلیم کی جگہ کسی محب وطن اور سمجھدار ممبر اسمبلی کو تعلیم کا قلمدان دیا حائے۔
5۔ پرائیویٹ سکول کی رجسٹرشن میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ اور پیف سکولوں کے لیے الگ رجسٹرشن کی بجائے پیف سے پارٹنر شپ کو ہی رجسٹرشن شمار کیا جائے۔
چلو چلو تونسہ شریف چلو
وزیر تعلیم مراد راس کی غلط، پیف کش اور تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کی خاطر وزیر اعلی ہاوس تونسہ شریف کے سامنے تمام SOPs کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پر امن احتجاج ترتیب دیا گیا ہے۔
*جس میںAPPI کےڈیرہ غازی خاں ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے تمام پیف پارٹنرز بھر پور شرکت کریں گے*
پروگرام انشاءاللہ 6 مئی بروز بدھ بمقام وزیر اعلی ہاوس تونسہ شریف بوقت 9بجے صبح