ٹوبہ ٹیک سنگھ شادی ہالز یونین کے عہدیداران نے عیدالفطر کے بعد کی بکنگ کیلئے ماہ رمضان میں شادی ہال کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا۔۔۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹار نیوز آن لائن) شادی ہالز یونین کے عہدیداران نے عید الفطر کے بعد کی بکنگ کیلئے ماہ رمضان میں شادی ہال کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا ٹیکسوں اور بلوں میں بھی رعائیت دی جائے۔ان خیالات کا اظہار شادی ہالز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر عاطف رندھاوا، تحصیل صدر کمالیہ کامران احمد چوہدری، تحصیل صدر گوجرہ چوہدری قیصر جٹ، تحصیل صدر پیرمحل چوہدری نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان شادی ہال والوں کا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری بکنگ ایڈوانس ہوتی ہیں۔ مارچ میں جب شادیوں کا سیزن عروج پر تھا کہ اچانک سب کچھ بند ہو گیا جس سے اشیاء خورد و نوش کے زمرے سمیت ایڈوانس کی واپسی اور اوپر سے بھاری بلوں نے ہماری کمر توڑ دی۔ عہدیداران نے متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئےحکومت سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے بعد کی بکنگ کیلئے ماہ رمضان میں شادی ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا شادی ہالوں میں کام کرنے والے دیہاڑی دار اور کرائے داروں کو یونین کی مشاورت کے بعد مالی مدد کی جائے گی شادی ہال یونین کا متفقہ مطالبہ ہے کہ رواں سال اور اگلے مالی سال میں تمام شادی ہالوں کو ایف بی آر اور پی آر اے سمیت تمام ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور کم از کم مارچ اپریل اور مئی کے بجلی گیس پانی کے بل معاف کیے جائیں اسی طرح مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ مذکورہ مہینوں کے کرائے معاف کریں۔ٹیکسوں اور بلوں میں بھی رعائیت دی جائے۔
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












