لاہور ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے اور سرین ائر کو اندرون ملک میں جزوی طور پر فضائی اپریشن بحال کرنے کی 16مئی سے مشروط اجازت دینے پر ائر لائن نے شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی ۔ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور ٴْپشاور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جا رہی ہیں
کرونا وائرس سے پہلے کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن اب 68 چلائی جائیں گی ۔ اسلام آباد سے پہلے 228 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب ہفتہ وار32پروازیں چلائی جائیں گی۔ لاہور سے پہلے 151 پروازیں اندرون ملک چلائی جاتی تھیں اب32 چلائی جائیں گی ۔پشاور سے پہلے 26 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب 4 چلائی جائینگی۔ کوئٹہ سے پہلے 14 پروازی چلائی جاتی تھیں اب 6 چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے کی پروازیں اب ہفتہ میں ایک دن چھوڑ کر چلا ئی جا ئیں گی۔