لاہور پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ ملک بھر میں 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم اس کے بعد ہمیں میں بازاروں میں لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے جس کی وجہ سے سے کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
تاہم اب پنجاب حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں ایک اور اہم فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے ۔پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا ہے۔ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب کیا ہے۔