کبیروالا نادرا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا،آفس کا ملازم روف بھٹی عرصہ دراز سے تعینات،ٹاؤٹوں کے ذریعے عوام سے مک مکا کرنے لگا، رقم نہ دینے والوں کو ذلیل وخوار کرنا معمول بن گیا
خانیوال (سٹار نیوز آن لائن)کبیروالا نادرا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا،آفس کا ملازم روف بھٹی عرصہ دراز سے تعینات،ٹاؤٹوں کے ذریعے عوام سے مک مکا کرنے لگا، رقم نہ دینے والوں کو ذلیل وخوار کرتا ہے،کچھ دن قبل محمد نواز سکنہ کنڈ سرگانہ،محمد رمضان سکنہ کبیروالا موصوف کے پاس گئے تو رقم کا مطالبہ کر ڈالا نہ دینے پر بے عزت کیا اور کہا کہ لائن میں جاکر لگ جاؤ،،، رشوت دینے والوں کو لائن کی بجائے ڈائریکٹ آفس بلاکر شناختی کارڈ بنا کر دیتا ہے،اس ملازم نے آفس کو اپنا ڈیرہ بنایا ہوا ہے اور عرصہ تقریبا بارہ سال سے اسی آفس میں تعینات ہے یہ اتنا بااثر ہے کہ اسکا کوئی تبادلہ کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتا عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپٹ ملازم کا تبادلہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی خانیوال













