ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ شہداء پولیس کی فیملیز میں عیدی اور گفٹ تقسیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب شعیب دستگیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے وابستہ22شہداء پولیس کی فیملیز اور بچوں میں عیدی اور گفٹ تقسیم کیے گئے جبکہ ڈی پی او وقار قریشی کانسٹیبل محمد مقبول شہید اور کانسٹیبل ظفر اقبال شہید کے گھر گئے اور شہداء کے بچوں میں عیدی اور گفٹ تقسیم کیے اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پولیس شہداء کی فیملیز اور بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے محکمہ پولیس شہداء کے بچوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا کیونکہ شہداء نے محکمہ پولیس میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے اور یہ شہید ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں جنہوں نے اس ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی آج ہم شہداء کی فیملیز اور بچوں کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں اورآنے والے ہر مشکل وقت میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ