ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کا ڈی ایچ کیو ٹوبہ آئسولیشن وارڈ میں داخل کرونا وائرس کے پازیٹو مریض پولیس ملازمان کی خیریت دریافت کرنے ڈی اہچ کیو ھسپتال کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی عید کے دن ڈی ایچ کیو ٹوبہ آئسولیشن وارڈ میں داخل کرونا وائرس کے پازیٹو مریض پولیس ملازمان کی خیریت دریافت کرنے ڈی اہچ کیو ھسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ گئے اور اسی طرح آئسولیشن وارڈ ڈی ایچ کیو ٹوبہ اور گوجرہ میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس ملازمان سےعید ملے ، انکو عیدی اور گفٹ تقسیم کئےاس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ ملک و ملت اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات میں بھی پیش پیش ھے آئسولیشن وارڈ اور دیگر حساس مقامات پر ڈیوٹی کرنے والے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے اب تک 6 جوانوں کی کرونا وائرس رپورٹ پازیٹو آئی ہے جن میں سے 3 جوان ریکور ھو چکے ھیں، انشاءاللہ ھم کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ پہ کھڑے ھیں
انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے اپیل ھے کہ وہ اس موذی مرض بچنے کے لیے گورنمنٹ کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں
غیر ضروری سفر اور ملنے جلنے سے گریز کریں
گھر رھیں محفوظ رھیں

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ