ٹوبہ ٹیک سنگھ چاند رات کو قتل کی لرزہ خیز واردات چھوٹے بھائی نے معمولی تنازعہ پر بڑے بھائی کو قتل کر دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ چاند رات کو قتل کی لرزہ خیز واردات چھوٹے بھائی نے معمولی تنازعہ پر بڑے بھائی کو قتل کر دیا ماں کی مدعیت میں مقدمہ، ملزم گرفتار، پولیس تھانہ سٹی کمالیہ نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے محلہ نور کالونی بالمقابل شیل پٹرول پمپ چیچہ وطنی روڈ پر معمولی گھریلو تنازعہ پر دو سگے بھائیوں علی اور احمد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر والدہ و دیگر اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرواتے ہوئے دونوں کے درمیان صلح کروا دی مگر چھوٹے بھائی علی نے اسی رنج پر رات کو سوتے ہوئے بڑے بھائی احمد پر برف توڑنے والے آہنی سوئے سے حملہ کر دیا جس کا دل کے مقام پر لگنے والا زخم کاری ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اس دلخراش واقعہ کی وجہ سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہے.
رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ













